بھکرکے نواحی علاقہ چک نمبر 12 میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی، جہاں 35 سا لہ خاتون کو کو اس کے 25 سالہ پڑوسی کے ہمراہ قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مقتولہ کے بھانجے کیس علی کے ہاتھوں پیش آیا۔ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کلور کوٹ نصراللہ خان، ایس ایچ او تھانہ چاندی چوک منظور جسکانی اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل کیس علی کو گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتولہ تین بچوں کی ماں تھیں جبکہ مقتول آفاق غیر شادی شدہ تھا۔ ابتدائی تحقیقات مکمل کر کے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش کے لیے سرگودھا سے فرانزک ٹیم کو بھی بلا لیا گیا ہے۔ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی