i پاکستان

بجلی سستی ہونے کا امکان، اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگاتازترین

March 15, 2025

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مسلسل آٹھویں بار بجلی سستی ہونے کاامکان ہے ، جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی، فروری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے، نیپرا کی جانب سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر26 مارچ کوسماعت ہوگی۔سی پی پی اے کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا ۔ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل نیپراماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مسلسل7بار بجلی کی قیمت میں کمی کرچکا ہے۔نیپرا نے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی، جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں کمی رواں ماہ کیبلز میں دی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی