i پاکستان

بیرون ملک سے جعلی دستاویزات پرکراچی لائے گئے نایاب نسل کے بندر پناہ گاہ منتقلتازترین

March 12, 2025

بیرون ملک سے جعلی دستاویزات پر کراچی لائے گئے نایاب نسل کے بندروں کو پناہ گاہ منتقل کردیا گیا۔کسٹمز حکام نے جنوری میں مقامی کمپنی کی جانب سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے کراچی لائے گئے 26 بندروں کو تحویل میں لیا تھا۔ ان میں مارموسیٹ اور کیوپچن نسل کے بندر شامل تھیجن کی نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔26 نایاب نسل کے بندروں کو جعلی دستاویزات کے ذریعے جنوبی افریقا سے پاکستان لایا گیا تھا۔ ان بندروں کو انتہائی تنگ پنجروں میں رکھا گیا تھا، جس کے باعث دو بندر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔عائشہ چندریگر فائونڈیشن(اے سی ایف) اینیمل ریسکیو نے باقی بندروں کو شدید صدمے سے نکالنے اور ان کی بحالی کے لیے فوری طور پر اے سی ایف کی پناہ گاہ منتقل کیا جہاں ان کی بحالی کے لیے ایک خصوصی سنکچری(پناہ گاہ) قائم کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی