i پاکستان

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی گرفتاری کو 9 سال مکملتازترین

March 03, 2025

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 9 سال مکمل ہوگئے۔بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری پاکستانی سکیورٹی اداروں کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، کلبھوشن یادیوکی گرفتاری نے پاکستانی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو اجاگر کیا، بھارت کے چہرے سے امن کے دعوں کا نقاب بھی اتر گیا۔بھارتی بحریہ کے افسرکلبھوشن کورا نے 2013 میں دہشت گردی کا ٹاسک دیا، کلبھوشن کے اعترافات، دستاویزات اور ثبوتوں نے بھارت کے ایجنڈے کو بے نقاب کیا، بھارتی دہشت گرد کو2016 کو بلوچستان کیعلاقے ماشکیل سے پکڑا گیا تھا۔ملزم حسین مبارک پٹیل کے نام سے ایران کے راستے پاکستان آیا، کلبھوشن کا مشن پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا، ملزم سی پیک کو نقصان پہنچانے، کراچی میں فرقہ ورانہ فسادات اور سندھ میں دہشت گردی کی وارداتیں بھی کرواتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی