سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر دوبارہ میزائل حملہ کرسکتا ہے، ہمیں اس پر خاص نظر رکھنا ہوگی۔وہ پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیاں، مستقبل کی امیدیں اور آئندہ دفاعی حکمتِ عملی" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔ناصرجنجوعہ نے کہا کہ بھارت کو اچھی طرح معلوم ہے کہ پاکستان کے پاس جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی موجود ہے اور وہ اس کے مزموم عزائم کا موثر طریقے سے جواب دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان اور پاکستانی افواج کا دنیا میں قد بڑھا ہے۔ بھارت دنیا میں تنہا ہوگیا ہے۔سابق مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا امریکا نے امت مسلمہ کی تمام لیڈر شپ کو مار ڈالا، عراق، لیبیا، مصر اور شام کو تباہ کیا، ایران پر بمباری کی، پاکستان امت مسلمہ کی واحد اسلامی جوہری قوت ہے جو دشمن کو کھٹکتا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)نصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت کے اندرونی سیاسی معاملات ایسے ہیں کہ پاکستان پر دوبارہ حملوں کے خدشات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی