i پاکستان

بارشوں اور دھند کے سبب بالائی علاقوں کی 6 پروازیں منسوختازترین

February 20, 2025

بارشوں اور دھند کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے باعث بالائی علاقوں کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئر پورٹس پر دھند سے حدِ نظر متاثر ہے۔لاہور ایئر پورٹ کے اطراف گرج چمک اور پشاور میں جزوی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازوں پی کے 601، 602، 605 اور 606 کو منسوخ کر دیا گیا۔اسلام آباد سے اسکردو کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئر پورٹس پر آمد اور روانگی کی 14 پروازوں میں تاخیر بھی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی