i پاکستان

بارش و برفباری، گلیات اور آزاد کشمیر کے کئی اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلانتازترین

March 08, 2025

شدید برفباری اور بارش کے باعث گلیات اور آزاد کشمیر کے کئی اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق ایبٹ آباد میں گلیات کے 6 یونین کونسلز کے اسکولوں کو 4 روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ کر برفباری کے پیش نظر تین دن کی چھٹیوں کی تجویز دی۔گلیات میں مسلسل برفباری سے مین سڑکیں بند ہو گئی ہیں جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کو صاف کرنے کا کام جاری ہے لیکن فی الحال طلبہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب آزاد کشمیر میں بھی موسم کی شدت نے صورتحال کو مشکل بنا دیا ہے۔ پونچھ ڈویژن کے کمشنر سردار وحید نے بتایا کہ چار اضلاع میں تمام اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ۔ اسی طرح مظفرآباد ڈویژن کے کمشنر مسعود الرحمن نے کہا کہ ضلع نیلم کے تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ وادی نیلم اور وادی لیپہ کا سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ شدید بارش اور برفباری نے حالات کو خطرناک بنا دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی