وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں سب کو متحد ہوکر جہدوجہد جاری رکھنے کی ہدایات کی ہے۔ایک انٹرویو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی سے تفصیلی ملاقات سودمند رہی، پارٹی میں گروپ بندی، اختلافی بیان بازی کرنے والے عناصر پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی نے پارٹی میں سب کو متحد ہوکر جہدوجہد جاری رکھنے کی ہدایات کی ہے، بانی نے پارٹی میں اختلافات، گروپ بندی پیدا کرنے والوں پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔علی امین نے کہا کہ ملاقات کے دوران بانی پرعزم دکھائی دے رہے تھے، پارٹی معاملات، صوبے میں امن وامان، حکومتی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔انھوں نے کہا بانی نے باقاعدہ طور پر ملاقات کا سلسلہ جاری رکھنے کا اظہار کیا، بانی کی ناراضگی کا اثر دکھائی دینا شروع ہوگیا ہے، غیرمتعلقہ افراد کو پارٹی معاملات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ بانی کو حکومتی معاملات میں کارکردگی کی رپورٹ سے آگاہ کیا۔انھوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف نے حکومتی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا، ملاقات میں بانی کی جانب سے اعتماد کے اظہار پر تسلی ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی