بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنمائو ں کو وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے تعاون کی ہدایت جاری کر دی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنماوں کو وزیراعلی کے پی کا ساتھ دینے کی ہدایت کی۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان سے اتحاد پر پارٹی رہنمائوں کو تاحال کوئی واضح پالیسی نہیں دی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کچھ رہنما اب بھی علی امین گنڈاپور کے مخالف ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی