اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو درخواستگزار افغان مہاجرین کو ہراساں کرنے سے روک دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے افغان مہاجرین جمال الدین اوردیگر کی درخواست نمٹا دی۔پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کیخلاف کیس کے سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو درخواستگزار افغان مہاجرین کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام کو 27 جولائی 2024 کینوٹیفکیشن کیمطابق قانون پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزارکے مطابق حکومت پاکستان نے خود کو بطور مہاجر رجسٹر کیا، درخواستگزار نے کارڈ کے زائد المعیاد ہونے تک ہراساں کرنے اور زبردستی بے گھرکرنے سے روکنیکی استدعا کی گئی۔عدالت نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں قیام کی مدت 30 جون 2025 تک ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت قانون پر سختی سے عمل کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی