i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے والے 2 ججز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، وکلا کی جزوی ہڑتالتازترین

February 03, 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے والے 2 ججز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ذرائع کے مطابق نئے تعینات ججز کی عدالتوں میں لا افسران پیش ہوئے، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جسٹس سرفراز ڈوگر کا خیرمقدم کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر نے تین کیسز کی سماعت کی، لا افسران اور سرکاری وکلا کے علاوہ کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا جبکہ جسٹس محمد آصف تاحال اسلام آباد نہ پہنچ سکے، ان کی عدالت میں 2 کیسز سماعت کیلئے مقرر ہیں۔لاہور ہائی کورٹ سے آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونے جج کیلئے مخصوص بنچ نمبر ٹو میں شامل ہیں۔دوسری جانب صوبوں سے 3 ججز کے اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلے پر وکلا نے جزوی ہڑتال کی ۔، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا، صدر لاہور ہائی کورٹ بار نے بھی عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی