i پاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت کا عمر ایوب کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم، صنم جاوید کی عبوری ضمانت میں توسیعتازترین

March 19, 2025

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت عدالت نے خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنا دیا، جس میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمات درج ہیں۔ اس حوالے سے عمر ایوب خان عدالت پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان بھی عدالت میں نہیں آئے۔دریں اثنا عدالت نے صنم جاوید کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی