i پاکستان

امریکی خاتون شاہراہ فیصل پر واقع گیسٹ ہاوس پہنچ گئی ، ہیرے کی انگوٹھی گم ہونے کا دعوی، انتظامیہ نے مسترد کردیاتازترین

January 31, 2025

امریکی خاتون شاہراہ فیصل پر واقع گیسٹ ہاوس پہنچ گئی اور ہیرے کی انگوٹھی گم ہونے کا دعوی کردیا جس پر انتظامیہ نے خاتون کے دعوی کو مسترد کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چھیپافاونڈیشن کے سربراہ کیساتھ پریس کانفرنس کے بعد امریکی خاتون شاہراہ فیصل پر واقع گیسٹ ہاوس پہنچ گئی،امریکی خاتون نے کہاکہ گیسٹ ہاوس میں میری ہیرے کی انگوٹھی کھو گئی تھی،گیسٹ ہاوس مینجر نے انگوٹھی کی گمشدگی کے حوالے سے انکار کردیا، گیسٹ ہاوس انتظامیہ نے کمرہ دستیاب نہ ہونے کا کہہ کر واپس بھیج دیا، امریکی خاتون نے گیسٹ ہاوس کے باہر ہی ڈیرے ڈال لئے۔ دریں اثناء اونیجا اینڈریو نے ایک دعوی یہ بھی کیا ہے کہ وہ مسلمان ہے اور دوسرا دعوی یہ کیا ہے کہ اس کی ندال سے شادی ہو چکی ہے اور میں پاکستان اس لیے آئی تھی کہ یہاں سے ہم دونوں ( اونیجا اور ندال) نے دبئی جانا تھا۔امریکی خاتون نے کہا کہ میں مسلمان کو اور کسی کو میرے مذہب سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی یہ بھی مطالبہ کیا کہ مجھے اس ہفتے کے اندر 2 لاکھ روپے دیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی