i پاکستان

الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کر دیاتازترین

August 06, 2025

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمشید دستی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کر دیا۔الیکشن معطلی کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ دنوں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دیتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا تھا۔جمشید دستی کو جعلی ڈگری پر ناہل قرار دینے کے بعد ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دی گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ عدالتی حکم آنے تک مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 175 کا الیکشن پروگرام معطل رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی