خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) شعبہ توانائی کی ترقی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے 50 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس سپلائی کی منظوری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ نیشنل اسٹیل کمپلیکس لمیٹڈ (این ایس سی ایل) کو گیس کی فراہمی، مقامی گیس ذخائر اور درآمدی ایل این جی کے آپشنز پر غور جاری ہے۔گیس سپلائی کی فراہمی سے صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع اور معیشت پر مثبت اثرات متوقع ہے، توانائی کی قیمتوں میں استحکام اور مقامی معیشت کی مضبوطی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اینگرو ووپاک ٹرمینل لمیٹڈ (ای وی ٹی ایل) کا پورٹ قاسم اتھارٹی میں ایل پی جی اور مائع کیمیکلز کی مسلسل فراہمی کے لیے توسیع کا مطالبہ کردیا۔ پورٹ قاسم اتھارٹی ٹرمینل کی اہمیت سے استفادہ حاصل کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ایل پی جی کی درآمدات میں 35 فیصد تک اضافہ اور معیشت میں بہتری متوقع ہے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پورٹ قاسم اتھارٹی ٹرمینل کی ایل پی جی درآمدات سے صنعتی سرگرمیاں بڑھیں گی اور قومی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پیٹرولیم ڈویژن کی اہم پیشرفت اقتصادی استحکام اور صنعتی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی