i پاکستان

ایف آئی اے اوراین سی بی انٹرپول کی مشترکہ کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری عمان سے گرفتارتازترین

January 31, 2025

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) اور این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم بلاول کو گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، ملزم کے خلاف تھانہ چونگ لاہور میں مقدمہ درج ہے۔ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ سال بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی