i پاکستان

اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے پر غورہورہا ہے،دوچارروز میں حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا،شبلی فرازتازترین

February 25, 2025

پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پارٹی میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے سے متعلق غور کیا جا رہا ہے اور اگلے دو چار دنوں میں اس سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ غلط بیانیے کے ذریعے ملک میں استحکام دکھایا جا رہا ہے۔ ہم نے عدلیہ، پارلیمنٹ اور جلسے جلوس کے ذریعے ہی جدوجہد کرنی ہے۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگر مولانا فضل الرحمان تحریک کی قیادت کریں تو کیا آپ ساتھ دیں گے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس مقصد کیلئے کوئی بھی ہمارے ساتھ آئے تو ہم ساتھ دیں گے۔چیف جسٹس سے ملاقات میں عمران خان کی رہائی سے متعلق بات ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایسی رہائی نہیں چاہتے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں انصاف ملے۔ان کا کہنا تھا کہ سب لوگوں کا عدالتوں میں ٹرائل ہوا، واحد عمران خان ہیں جن کا جیل ٹرائل ہو رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی