i پاکستان

آزاد جموںو کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے (آج) طلب ' وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی شرکت متوقعتازترین

February 03, 2025

آزاد جموںو کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج 4 فروری کو طلب کر لیا گیا ،اجلاس ساڑھے گیارہ بجے دن شروع ہو گا۔یہ اجلاس 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے طلب کیا گیاہے ، خصوصی اجلاس کے لئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق آزادجمو ں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے یوم یکجہتی کشمیر کے اجلاس میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی شرکت متوقع ہے جب کہ شہباز شریف دورہ مظفرآباد کے دوران کشمیری قیادت ،بشمول حریت کانفرنس کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے، یوم یکجہتی کشمیر کے بھرپور انداز میں انعقاد کیلئے تیاریاں جاری ہیں ، اس موقع پر دارالحکومت مظفرآباد میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی