انسداددہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی عسکری ٹاور جلاوگھیرا وکیس میں پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانتوں میں 8 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔ انسداددہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی عسکری ٹاور جلاوگھیرا وکیس میں پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی ، انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی بیماری کے باعث حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی ، عدالت نے اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، عمر ایوب ، اعظم سواتی اور مسرت جمشید چیمہ سمیت چھ ملزمان عدالت پیش ہوئے ۔ عسکری ٹاور حملہ کیس میں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 8 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔ واضح رہے کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرک میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی