i پاکستان

آن لائن ٹیکسی سروس کو قانونی دھارے میں لانے کا بل پنجاب اسمبلی میں پیشتازترین

February 19, 2025

آن لائن ٹیکسی سروس کو قانونی دھارے میں لانے کا بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق آن لائن ایپلی کیشن سے چلنے والی گاڑی کو محکمہ ٹرانسپورٹ سے اجازت لینا ہوگی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے مسودہ قانون صوبائی موٹر گاڑیاں 2025 ایوان میں پیش کیا گیا، بل کے تحت گاڑیوں اور ڈرائیورز کو لائسنس دینے کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام مسافروں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے، بل کو صوبائی موٹر گاڑیاں (ترمیمی ) ایکٹ 2024 کا نام دیا گیا ہے، گاڑی کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس پیش کرنا لازم ہوگا، صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ سے لیا جانے والا اجازت نامہ 1 سال کیلئے ، پھر تجدید ہو گی۔متن کے مطابق قواعد توڑنے پر ڈرائیور کو 2 ہزار جرمانہ ہو گا، بار بار قواعد توڑنے پر ڈرائیور کا اجازت نامہ منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے، اگر کوئی آن لائن ٹیکسی قواعد نہیں مانتی تو اسکا لائسنس معطل یا منسوخ ہو سکتا ہے، بل پنجاب اسمبلی میں متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا، جو دو ماہ بعد رپورٹ پیش کرے گی۔ دوسری جانب اس وقت پنجاب میں چلنے والی آن لائن ٹیکسیوں کا نظام غیر رجسٹرڈ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی