i پاکستان

عمران خان مردم شناس انسان نہیں ہیں، شاندانہ گلزارتازترین

March 15, 2025

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مردم شناس انسان نہیں ہیں ،انہیں لوگوں کی پہچان نہیں ہے، ہم سے عہدوں کا درست انتخاب کرنے میں غلطیاں ہوئی ہیں ۔ ایک انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے اندر شیروانی گینگ کون ہے ؟ جس پر شاندانہ گلزار نے جواب دیا کہ جس دن مجھے ثبوت ملے گا میں ایسے لوگوں کو خود ایکسپوز کروں گی۔شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے سے متعلق شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ مجھے خواتین کا شیر افضل مروت کہا جاتا ہے ، مروت کے ساتھ جو ہوا وہ افسوسناک ہے، جتنی قربانیاں مروت نے دیں موجودہ قیادت میں سے کسی نے نہیں دیں، مروت کو ان ڈسپلن کہا جاتا ہے ، پی ڈی ایم کی ہر پارٹی چاہتی ہے مروت ان کے پاس چلا جائے ،مروت کو بہت غصہ ہے مگر ابھی غصے کا وقت نہیں ہے ۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا میری امیدیں ٹرمپ سے نہیں خان اور پاکستانی عوام سے ہیں ۔تحریک انصاف کے دور حکومت میں آئی ایم ایف کے پاس جانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ اگر اسد عمر وزیر خزانہ ر ہتے ہم کبھی آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی