i پاکستان

عمران خان کو عزت راس نہیں آرہی ، زیراعظم کے بجائے آرمی چیف کو خط لکھنے کی کوئی منطق نہیں،ناصر بٹتازترین

February 18, 2025

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ناصربٹ نے کہاہے کہ عمران خان کو عزت راس نہیں آرہی ہے، جیل میں انہیں مرغے اور بکرے کی وافر مقدار میں فراہمی کی جا رہی ہے۔وزیراعظم کے بجائے آرمی چیف کو خط لکھنے کی کوئی منطق نہیں۔وہ منگل کوپارلیمنٹ ہا وس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عمران خان کو جیل میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بھونڈی حرکتیں کر رہا ہے۔موجودہ حکومت نے تحریک انصاف کو عزت اور وقار کا مقام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایسی حرکتیں نہیں کرنی چاہیے جو وہ جیل سے باہر کر رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی