پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماآغا رفیع اللہ خان نے کہا ہے عمران خان کو پارلیمانی اداب سیکھنے چاہییں۔آرمی چیف کو خط لکھنے کے بجائے وزیراعظم کو لکھنا چاہیے۔وہ این ار او مانگ رہے ہیں۔وہ پارلیمنٹ ہاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ خط لکھنے کا مطلب ہے کہ وہ مفاہمت چاہتے ہیں اور این ار او مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت ڈکٹیٹرشپ سے بہتر ہے۔ملک کے اندر جمہوری حکومت کام کر رہی ہے۔ہمارے مسلم لیگ نون کے ساتھ لاکھ اختلافات سے ہی لیکن ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی