i پاکستان

علیمہ خان پی ٹی آئی کی چیئرپرسن نہیں بننا چاہتیں،شفقت عباس اعوانتازترین

October 02, 2025

پی ٹی آئی رہنما شفقت عباس اعوان نے کہا ہے کہ علیمہ خان کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہی وہ تحریک انصاف کی چیئرپرسن بننا چاہتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں شفقت عباس اعوان نے کہا کہ اس معاملے میں علی امین گنڈا پور کومس گائیڈ کیا گیا ہے اور یہ علی امین گنڈا پور کی ذاتی سوچ ہے، علیمہ خان کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، وہ قطعا تحریک انصاف کی چیئرپرسن نہیں بننا چاہتیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی تحریک انصاف حکومت میں رہ چکی ہے، کیا اس دوران عمران خان کے خاندان کا کوئی فرد سیاست میں ملوث ہوا؟ حال ہی میں ہمارے ایم این ایز ، سینیٹرز اور، ایم پی ایز کی لسٹیں گئی ہیں لیکن ان فہرستوں میں عمران خان کے کسی فرد کا نام نہیں گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی