i پاکستان

علی امین گنڈاپور کا ویلنٹائن ڈے پر خیبرپختونخواہ میں لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلانتازترین

February 04, 2025

وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے ویلنٹائن ڈے پر خیبرپختونخوا میں لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ دنیا الگ طریقہ سے ویلنٹائن ڈے مناتی ہے لیکن ہم الگ طریقہ سے منائیں گے۔ دنیا میں دو بندے مل کریہ دن مناتے ہیں لیکن ہم پورے صوبہ کی عوام سے مل کرانہیں لائف انشورنس کی سہولت دیتے ہوئے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔60 سال سے اوپر والوں کو 5لاکھ اور اس سے کم عمر والوں کو 5 لاکھ ملیں گے۔ علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ ایک سال کے دوران 67 فیصد مریضوں کا علاج سرکاری اسپتالوں میں ہوا جس کا مطلب صحت کا نظام بہترہوا۔ نگراں حکومت میں ادویات کی خریداری 12 ارب روپے تھی جسے کم کرکے 5 ارب پر لائے ہیں، صحت کارڈ بند تھا، 20 ارب روپے کے بقایاجات تھے لیکن ہم نیصحت کارڈ دوبارہ شروع کیا۔صوبے میں عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے حوالے سے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں اپنی ٹرانسمیشن لائن شروع کر دی ہے جس کی لاگت 150 ارب روپے ہے۔ ٹرانسمیشن لائن ک ذریعے صوبے کی عوام کو 600 میگاواٹ سستی بجلی دیں گے، اس کے علاوہ 40 ارب روپے کی لاگت سے سولر اسکیم بھی شروع کی ہے۔ ہم نے ریونیو میں 49 فیصد اضافہ کیا، ریونیو میں49 فیصد اضافے کا مطلب ہے کہ گورننس اچھی ہے، 150 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا ہے، کرپشن میں ایسا کہاں ہوتا ہے؟ ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی