وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ، جس پر انہوں نے استعفی دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی میں اندورنی اختلافات مزید بڑھ گئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزرا کو فارغ کرنے اور وزارتوں میں رد و بدل کے بعد اب سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو بھی اپنے انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے ان کو استعفی دینے کا کہا ہے۔ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو وزیر اعلی ہائوس بلا کر استعفی دینے کا کہا لیکن اسپیکر نے یکسر انکار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اسپیکر شپ کا عہدہ انہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دیا ہے اس لیے وہ صرف ان کے کہنے پر عہدہ چھوڑیں گے اور اس کے لیے وہ خود عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی