i پاکستان

علی امین اورافغان قونصل جنرل کی ملاقات پر وزرا کی تنقید کو مضحکہ خیز ہے ،بیرسٹرسیفتازترین

September 14, 2024

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی وفاقی و صوبائی وزرا کی علی امین اورافغان قونصل جنرل کی ملاقات پرتنقید مضحکہ خیزہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا کہ جعلی وفاقی و صوبائی وزرا کی علی امین اورافغان قونصل جنرل کی ملاقات پرتنقید مضحکہ خیزہے، 18ویں ترمیم کے بعد وزیراعلی غیر ملکی دورے اور معاہدے بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف بحیثیت وزیراعلی مختلف ممالک کے دورے کیا کرتے تھے، ان دوروں میں شہباز شریف نے تجارتی معاہدے بھی کئے خوب کمیشن بھی کمایا، تنقید کرنے والے یہ بتائیں مریم نوازنے بطوروزیراعلی کتنے سفرا سے ملاقاتیں کیں۔ بیرسٹر سیف کاکہنا تھا کہ علی امین گنڈاپورنے غیر ملکی سفرا اور قونصل جنرلز سے ملاقاتیں کیں اور آئندہ بھی کرینگے، ہم افغانستان کے ساتھ بہتر سماجی و تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں، افغان قونصل جنرل سے علاقائی امن اور باہمی تجارت پر بات ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی