خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلی خیبر پختونخوا دہشتگردی روکنے اور امن کی خاطر افغانستان سے رابطے کی بات کریں تو دہشتگرد، لیکن مریم نواز اسموگ پر بھارت سے رابطہ کریں تو اسے ڈپلومیسی کہا جا رہا ہے۔وزیر اعلی پنجات مریم نواز کے اسموگ کے حوالے سے بھارت سے رابطے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کریں تو رام لیلا، ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا۔ مریم نواز بتائیں دہشتگردی بڑا مسئلہ ہے یا پھر اسموگ؟ ان کا کہنا تھا کہ اسموگ سے انسان کی صحت جب کہ دشہتگردی سے انسانی زندگیوں کو براہ راست خطرہ ہوتا ہے۔ چچا کی حکومت میں بھتیجی کے لیے سب حب الوطنی اور دیگر صوبوں کے لیے غداری۔ یہ اسموگ پر ڈپلومیشی نہیں بلکہ جعلی حکومت کے دوغلے پن کا اظہار ہے۔مشیر کے پی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے شریف خاندان کی پرانی محبت ہے، جو چھپ نہیں سکتی۔ شریف خاندان کی تو شادیوں میں مودی کو دعوتیں دی جاتی ہیں۔ جے شنکر آنے پر شریف خاندان بھنگڑے ڈال رہے تھے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ میں نے مثبت بات کی تو ایسا واویلا کیا جیسے پاکستان بھارت کے ہاتھوں بیچ دیا، شریف خاندان کے دوغلے پن کی کوئی حد نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی