i پاکستان

آئندہ 24گھنٹوں میں بھی ملک کے مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے کہیں تیز ، کہیں ہلکی بارشتازترین

February 27, 2025

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں بھی ملک کے مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی،اسلام آباد میں وقفے وقفے سے تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے لاہور، سرگودھا،اٹک،جہلم،گجرات،چکوال،میانوالی،خوشاب میں بارش،ژالہ باری کی توقع ہے،فیصل آباد،لاہور سیالکوٹ،نارووال،نورپورتھل اوردیگرشہروں میں بارش،ژالہ باری کا امکان ہے،اس کے علاوہ مری،گلیات اور گردونوا ح میں تیزہواوں کیساتھ پر تیز بارش اوربرفباری کی توقع ہے۔دوسری جانب دیر،چترال،کوہستان،سوات،شانگلہ،مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے،بٹگرام،بونیر،ایبٹ آباد،صوابی،مردان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،مالاکنڈ، باجوڑ،مہمند، خیبر،کرم،نوشہرہ،پشاورمیں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی توقع ہےلکی مروت اورڈی آئی خان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

سندھ کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔کوئٹہ،زیارت،چمن،پشین،قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔وادی نیلم اور بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، کالام، مالم جبہ اور گردونواح میں سفید چادر بچھ گئی، شاردا میں پارہ منفی 4 اور گریس ویلی میں منفی 9 ریکارڈ کیا گیا، لوئر دیر، سوات اور جنوبی وزیرستان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی