i پاکستان

آئی ایم ایف مشن کے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے مذاکراتتازترین

March 13, 2025

آئی ایم ایف نے وفاقی سطح پر صوبائی محکموں کے جواز پر سوال پر اٹھاتے ہوئے ایف بی آر کا شارٹ فال پورا کرنے کا دعوی مسترد کر دیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کے وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو(آیف بی آر) سے مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی سربراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات ہوئی جس میں نئے ٹیکس ہدف پر بات چیت کی گئی۔ مذاکرات کے دوران مختلف محکموں کو ضم کرنے کا منصوبہ اور اخراجات میں کمی لانے کیلئے بھی آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دی گئی۔آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اداروں کو ضم کرنے اور آسامیاں ختم کرنے سے 17 ارب روپے کی بچت ہوئی۔آئی ایم ایف مذاکرات میں ایف بی آر کی کمزور کارکردگی پر بھی بات چیت ہوئی اور سرکاری ملازمین کی رائٹ سائزنگ، گولڈن شیک ہینڈ اور سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا عندیہ دیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گریڈ 17 سے 22 تک 700، نچلے درجے کی ہزاروں سرکاری اسامیاں ختم ہوں گی، غیر ضروری سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ترمیم ضروری ہے۔اس دوران وزارت خزانہ نے اخراجات کم کر کے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے پر بھی بریفنگ دی۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے وفاقی سطح پر صوبائی محکموں کے جواز پر سوال پر اٹھایا اور ایف بی آر کے شارٹ فال پورا کرنے کا دعوی مسترد کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی