i پاکستان

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاسوں کے شیڈول میں بلآخر پاکستان کا نام بھی شاملتازترین

September 18, 2024

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاسوں کے شیڈول میں پاکستان کا نام بھی شامل کر لیا گیا۔ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) 25 ستمبر کو پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کا جائزہ لے گا۔ پاکستان 2 ارب ڈالرز کا فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لیے ترقیاتی شراکت داروں سے ضروری مالی یقین دہانیاں حاصل کرچکا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ترجمان آئی ایم ایف کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ 25 ستمبر کو پاکستان کے کیس کا جائزہ لے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی