عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قرض کی رقم میکروکریڈٹ اور میکروفنانس کیلئے استعمال ہو سکے گی، قرض کی رقم سے 18 لاکھ 90 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔عالمی بینک کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس رقم سے غریب اور کم آمدن والے گھرانوں کو قرض دیا جا سکے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی