قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مسلم لیگ( ن )کے منحرف رکن اسمبلی عادل خان بازئی کے نااہلی ریفرنس پر جلد فیصلے کیلئے الیکشن کمیشن کو تیسرا خط بھی لکھ دیا۔سابق وزیر اعظم و قائد پاکستان مسلم لیگ (ن)نواز شریف نے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل بازئی کو نااہل کرنے کا ریفرنس سپیکر کو بھجوایا تھا۔قومی اسمبلی نے عادل بازئی کو نااہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عادل بازئی آزاد حیثیت سے این اے 262 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔کامیابی کے بعد عادل بازئی نے مسلم لیگ (ن )کا حلف نامہ جمع کرا کر شمولیت اختیار کی تھی۔ عادل بازئی نے پارٹی قیادت کی ہدایات کے برعکس بجٹ اور 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ نہیں دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی