لاہورہائیکورٹ میں نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کر دی گئی، درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔درخواست میں پنجاب حکومت،ریسکیو اداروں سمیت دیگرمتعلقہ محکموں کوفریق بنایاگیا ہے،درخواست گزار نے موقف اختیارکیا ہیکہ لاہور میں نجی ہوٹل میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہیکہ لاہورہائیکورٹ کے جج پر مشتمل ایک کمیشن تشکیل دیا جائے جو اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔مزید یہ بھی استدعا کی گئی ہیکہ پنجاب بھر میں 90 دن کے اندر تمام عمارتوں کا بلڈنگ سیفٹی آڈٹ کرانے کا حکم دیا جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔درخواست میں عدالت سے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی