پاکستان سے تازہ آبی مصنوعات کی پہلی کھیپ چین کیسنکیانگ ایغور خودمختار علاقے میں کاشغر ہوائی اڈے کے ذریعے کامیابی کے ساتھ چین میں داخل ہوگئی۔ یہ تقریب ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ یہ خطہ تازہ آبی مصنوعات کی بین الاقوامی تجارت کا آغاز کر رہا ہے۔ چائنہ اکنا مک نیٹ کے مطابق اسلام آباد سے کاشغر جانے والی چائنا سدرن ایئرلائنز کی پرواز میں مجموعی طور پر 774 کلوگرام آبی مصنوعات شامل تھیں جن کی مالیت 2,760 ڈالر ہے۔ اس کھیپ میں 81 کلو گرام تازہ گروپر مچھلی شامل تھی جس کی قیمت 744 ڈالر اور 693 کلو گرام منجمد مولٹ تھی جس کی قیمت 2016 ڈالر ہے۔ چائنہ اکنا مک نیٹ کے مطابق سنکیانگ ہوئیژو امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے نمائندے تانگ لین، جس نے درآمد کا انتظام کیا، نے لاجسٹکس کے بارے میں بصیرت کا تبادلہ کیا۔ آبی مصنوعات کراچی، پاکستان سے خریدی گئیں، اور کاشغر تک نقل و حمل میں تقریبا تین دن لگے۔ تانگ نے مستقبل کے امکانات کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تازہ آبی مصنوعات کی اس کھیپ کے کامیاب داخلے سے اس قسم کے کاروبار کو وسعت دینے میں ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم پاکستان کے ماہی گیری کے موسم کی بنیاد پر مزید تازہ مصنوعات درآمد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ چائنہ اکنا مک نیٹ کے مطابق کاشغر کے بیورو آف کامرس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب خطے نے پاکستان سے تازہ آبی مصنوعات درآمد کی ہیں۔ یہ علاقے کے لئے وسیع تر بین الاقوامی تجارت کے آغاز کی علامت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمسایہ ممالک سے معیاری زرعی اور سائیڈ لائن مصنوعات کی درآمد کی حمایت سے وسطی اور جنوبی ایشیا کے ساتھ مقامی تجارتی تعاون میں اضافہ ہوتا ہے جو خطے کی اقتصادی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی