قومی بچت مرکز مظفرآباد آئندہ ماہ اکتوبر 2025 کے دوران 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی چوتھی قرعہ اندازی کرے گا۔پاکستان میں پرائز بانڈز حکومت کی حمایت یافتہ، سود سے پاک سرمایہ کاری ہیں جو نقد انعامات جیتنے کے موقع کے لئے باقاعدہ قرعہ اندازی میں حصہ لینے کی اجازت دیتے ہیں۔اسلامی مالیاتی اصولوں کے مطابق بنائے گئے یہ بانڈز ایک کم رسک آپشن تصور کیے جاتے ہیں اور حکومتی فنڈنگ کی کوششوں کی حمایت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔پرائز بانڈز کا انتظام اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور نیشنل سیونگز آرگنائزیشن مشترکہ طور پر کرتے ہیں۔پہلا انعام جیتنے والا 1,500,000 روپے گھر لے جائے گا اور دوسرے انعام کے تین فاتحین کو 500,000 روپے ملیں گے۔750 روپے کے انعامی بانڈز کی چوتھی قرعہ اندازی 15 اکتوبر کو صبح 10 بجے نیشنل سیونگز سنٹر مظفرآباد میں ہو گی۔جولائی 2025 میں ہونے والی 750 کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 953346 کے حامل نے جیتا تھا جبکہ دوسرا انعام 294897، 651248 اور 965105 تھا۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے جولائی 2025 سے پرائز بانڈز کی جیتنے والی رقم اور قرض پر منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فائلرز کو اب انعامی بانڈز کی جیتنے والی رقم پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے برعکس، نان فائلرز کو اسی آمدنی پر 30 فیصد کی زیادہ کی ادائئیگی کرنی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی