پی ٹی آئی رہنما سینیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے پیچھے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ہے جو ہر چیز کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے، اب ان کا ہدف جوڈیشری ہے وہ چاہتے ہیں اس کو بھی کٹھ پتلی کی طرح استعمال کریں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی انتظامیہ ان کے کٹھ پتلی کے طور پر کام کررہے ہیں، پارلیمنٹ کو بھی کنٹرول کرکے اپنی مرضی کی ترمیم کرلی، اب ان کا ہدف جوڈیشری ہے وہ چاہتے ہیں اس کو بھی کٹھ پتلی کی طرح استعمال کریں۔پارلیمنٹ سے مرضی کی 26ویں آئینی ترمیم کرائی گئی۔چیف جسٹس سے مایوسی ہوئی، سپریم کورٹ جج ایک آسامی تھی 8کی تعیناتی نہیں کرسکتے۔اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ججز کے حلف سے متعلق درخواست دی جاسکتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سپریم کورٹ میں درخواست دے سکتے ہیں، بارز بھی سپریم کورٹ میں درخواست دینے جارہی ہیں، ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر ججز کو نیا حلف لینا پڑتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی