i پاکستان

2 اور ایئر لائنز جلد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازیں شروع کرنے کیلئے تیارتازترین

January 31, 2025

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک دوسرے کیساتھ رابطے کو بہتر بنانے اور اپنے دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان پروازیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بتایا کہ رواں ہفتے یو اے ای حکام کے ساتھ بجٹ کے موافق ایئرلائن کے اختیارات متعارف کرانے کے حوالے سے بات چیت کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔معاہدے کے مطابق پاکستان کی ایئرسیال تین شہروں سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی جبکہ ویز ایئر (Wizz Air) ابوظہبی اور پاکستان کے دو شہروں کے درمیان پروازیں شروع کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ نئے روٹس اگلے دو سے تین ماہ کے اندر شروع ہونے کی امید ہے، ایئر لائنز جلد ہی شیڈول اور روٹس کا اعلان کریں گی۔اس وقت ایمریٹس، اتحاد ایئرویز، فلائی دبئی، پی آئی اے، فلائی جناح، ایئر عربیہ، سیرین ایئر اور ایئر بلیو سمیت 8 ایئر لائنز دونوں ممالک کے درمیان پروازیں جاری ہیں۔ حکام نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ صرف پروازوں کو بڑھانے کے بارے میں نہیں بلکہ تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے بھی اہم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی