1999 سے لاپتہ 7 ماہی گیروں کا بھارتی جیل میں قید ہونے کا انکشاف سامنے آیا، رہا ماہی گیرمشتاق نے دیگر7 کی بھارتی جیل میں قید ہونے کی تصدیق کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 1999کیسمندری طوفان کے بعد ریڑھی گوٹھ کے7 لاپتہ ماہی گیروں کی 25 سال سے بھارتی جیل میں قید ہونے کی تصدیق ہوگئی۔امیر حمزہ ،دبلو،حسین ،ہارون ،سدھیر ،صدیق،رحمان بھارتی جیل میں قید ہیں ، اہلخانہ نے بتایا کہ بھارتی جیل سے رہا ماہی گیر مشتاق نے دیگر 7 کی بھارتی جیل میں قید ہونے کی تصدیق کی ہے۔قیدیوں کے بھائی نواز نے اے آر وائی نیوزسے گفتگو میں کہا کہ اپنے پیاروں کو 25سال سے تلاش کررہے ہیں۔ماہی گیر رہنمایونس خاصخیلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہی گیروں کی رہائی کیانتظامات کرے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ہرسال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں، قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی