• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے پریذیڈیم کا پہلا اجلاستازترین

October 16, 2022

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے پریزیڈیم کا پہلا اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوا۔

شی جن پھنگ نے ہفتہ کی سہ پہر منعقد  ہونے والے اجلاس میں شرکت کی اوراجلاس سے ایک اہم خطاب کیا۔

کانگریس کے سیکرٹری جنرل وانگ ہوننگ کی زیر صدارت اس اجلاس نے شی جن پھنگ سمیت پریزیڈیم کی قائمہ کمیٹی کے 46 ارکان کی فہرست کی منظوری دی۔

اس فیصلے کے تناظر میں شی نے اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران ایجنڈے میں شامل مختلف معاملات سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔

 کانگریس کے ڈپٹی سیکرٹریز جنرل کے طور پر ڈنگ  شوئے شیانگ ، چن شی ، گو شنگ کون اور ہوانگ کون منگ کی نامزدگی کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں مندوبین کی اہلیت کی جانچ پڑتال کے بارے اسناد کمیٹی برائے مندوبین کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کی منظوری دی گئی۔

اس رپورٹ کے مطابق کانگریس میں منتخب ہونے والے 2 ہزار296 مندوبین کی اہلیت جانچ پڑتال کے بعد درست ثابت ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کامریڈ شی جن پھنگ کے ہمراہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے مندوبین کے انتخاب کو بہت اہمیت دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرائمری سطح کی تمام پارٹی تنظیموں اور 9 کروڑ 60 لاکھ سے زائد پارٹی اراکین میں سے 99.5 فیصد نے اس انتخابی عمل میں حصہ لیا۔

یہ مندوبین کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اراکین کے سرکردہ نمائندے ہوتے ہیں جو وسیع تناظر میں پارٹی کے اراکین کی نمائندگی کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے 83 خصوصی مندوبین کو مدعو کیا ہے جنہیں منتخب نمائندوں کے طور پر مساوی حقوق حاصل ہیں۔

اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے انتخابی طریقوں کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ مندوبین کی جانب سے اس پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں ان شرکاء سے متعلق امور کی بھی منظوری دی گئی جو رائے دہی کے حق  کے بغیر اور مہمانوں کی حیثیت سے کانگریس میں شریک ہوں گے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانگریس 16 سے 22  اکتوبر تک جاری رہے گی۔