• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور کرغیزستان کا اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں پیش رفت پر اتفاقتازترین

May 20, 2024

بشکیک(شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم لیو گوژونگ نے کہا ہے کہ چین اور کرغیزستان اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھائیں گے جبکہ کثیر الجہتی فریم ورکس کے اندر تعاون کو مضبوط بنایا جائیگا۔

لیو، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں نے کرغیز صدر صدیر جاپاروف اور وزیر اعظم اکیل بیک جاپاروف سے ملاقاتیں کیں اور چین اور کرغیزستان کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے بارے میں   تبادلہ خیال کیا۔

لیو نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی ذاتی دلچسپی  سے مختلف شعبوں میں چین اور کرغیزستان کے تعاون نے ہمہ جہت ترقی کی ہے اور دوطرفہ تعلقات نے نمایاں فروغ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے کیے گئے اتفاق رائے کو مکمل طور پر نافذ کرنے  سمیت بنیادی مفادات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرنے، اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون جاری رکھنے، عملی تعاون کو  وسعت دینے کے لیے کرغیزستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔ دونوں ملک چین-وسطی ایشیا میکانزم جیسے کثیر جہتی فریم ورک کے اندر ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط کریں، مشترکہ طور پر اچھی ہمسائیگی اور مشترکہ خوشحالی کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-کرغزستان کمیونٹی کی تعمیر کریں۔

اس موقع پر کرغیز صدر صدیر جاپاروف اور وزیر اعظم اکیل بیک جاپاروف نے کرغیز چین تعلقات میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے تائیوان، سنکیانگ، شی ژانگ اور ہانگ کانگ سے متعلق اہم مسائل کے ساتھ  مشترکہ مستقبل پر مبنی ایک کمیونٹی کی تعمیر، گلوبل سیکورٹی اقدامات، عالمی ترقی اقدامات اور گلوبل سولائزیشن انیشیٹو پر چین کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرغزستان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھانے،  تجارت ، سرمایہ کاری، ثقافتی سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے تاکہ مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جا سکےاور لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکے۔

اپنے قیام کے دوران  لیو نے بشکیک  سٹیٹ یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ، الٹینکن کان کنی کے منصوبے اور بشکیک میں میونسپل روڈ نیٹ ورک کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کا بھی دورہ کیا۔