• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیتتازترین

May 20, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ناگہانی وفات پر ایرانی اول نائب صدرمحمد مخبرسے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں صدر شی نے حکومت اور چینی عوام کی جانب سے گہرے افسوس اور نائب صدر مخبر، صدر رئیسی کے خاندان، ایرانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ چینی صدر نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی نے جب سے عہدہ سنبھالا انہوں نے اپنے ملک کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور قومی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رئیسی نے چین ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے  مثبت کوششیں کیں۔ صدرشی نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی کی المناک موت ایرانی عوام کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے، چینی عوام نے ایک اچھے دوست کو کھو دیاہے۔