• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی عوام کی زندگیوں میں گزشتہ دہائی کے دوران ہر شعبے میں بہتری آئی ، رپورٹتازترین

October 16, 2022

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی اتوار کو شروع ہونے والی 20ویں قومی کانگریس میں ایک رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) چینی عوام کی زندگیوں میں ہمہ گیربہتری لائی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں اوسط متوقع عمر 78.2 سال تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کی فی کس قابل خرچ سالانہ آمدنی 16 ہزار500 یوآن سے بڑھ کر 35 ہزار100 یوآن (تقریباً 4 ہزار 938 امریکی ڈالرز) ہوگئی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 برسوں کے دوران ہر سال اوسطاً 1 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ شہری ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں۔

چین نے دنیا میں سب سے بڑا تعلیمی ، سماجی تحفظ اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق نظام بنایا ہے جس کے ذریعے تعلیم کی عالمگیر دستیابی میں تاریخی پیش رفت ہوئی ہے۔

 اس کے علاوہ 1.04 ارب لوگوں کو بڑھاپے کے بنیادی انشورنس کے دائرے میں لایا ہے اور آبادی کے 95 فیصد افراد کے لیے بنیادی طبی انشورنس کو یقینی بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں 4 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ ہاؤسنگ یونٹس اور 2کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ خستہ حال دیہی مکانات کو دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔

 اس سے شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں رہائش کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 1.03 ارب تک پہنچ گئی ہے۔