• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،ہسپتالوں کو مریضوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے طریقہ کاروضع کرنے کی ہدایتتازترین

March 27, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ادارہ صحت نے ڈاکٹروں اور مریضوں کے درمیان خوشگوار رابطے کو فروغ دینے کے لیے مریضوں کی شکایات کو دور کرنے کے لیے فوری ردعمل کا طریقہ کار وضع کرنےکی ضرورت پر زور دیا ہے۔ قومی صحت کمیشن کے جنرل آفس کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری سرکلر میں صحت سے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مریضوں کی جانب سے  بتائی جانے والی انتہائی اہم مشکلات اور خدشات کو فوری طور پر حل کریں۔ اس کا مقصد فیڈ بیک کی فراہمی اور صحت کی خدمات میں بہتری پر توجہ دیتے ہوئے مریضوں کی شکایات کو طریقہ کار پر مبنی انداز میں نمٹائے جانے کو یقینی بنانا ہے۔ سرکلر میں ہسپتالوں کے اندر مختلف سطحوں پر شکایات حل کرنے کے لیے تین سطحوں پر مشتمل میکانزم قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے جس میں خود ہسپتال،اس کی شکایت مینجمنٹ باڈی، اور ہسپتال کے انفرادی شعبے شامل ہیں۔