• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ شعبے میں مستحکم ترقیتازترین

October 05, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت میں جنوری سے  اگست  کے دوران پیداوار، آمدن ، برآمدات اور سرمایہ کاری میں مستحکم اضافہ ہوا ۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے  اعداد و شمار کے مطابق اس مدت کے دوران  شعبے میں کام کرنے والی بڑی کمپنیوں کی ویلیو ایڈڈ میں گزشتہ برس کی نسبت 9.3 فیصد اضافہ ہوا، جو تمام صنعتوں کی مجموعی شرح نمو سے  5.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ان کمپنیوں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدن 92.5 کھرب یوآن  (تقریباً 13.4 کھرب  امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو  گزشتہ برس کےمقابلے میں 7.6 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ اس عرصہ کے دوران ان کمپنیوں کی برآمدی ترسیل کی مالیت میں گزشتہ برس کی نسبت 6.2 فیصد اضافہ ہوا ۔

سالانہ 2 کروڑ یوآن کاروباری آمدن رکھنے والے ادارے چین کے بڑے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچررز میں شمار ہوتے ہیں۔ 

دریں اثنا ابتدائی 8 ماہ میں اس شعبے میں مستقل اثاثوں کی جانے والی سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت  18.7 فیصد اضافہ ہوا جو  اس مدت کے دوران تمام صنعتوں کے مقابلے میں 8.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔