i بین اقوامی

ترکیہ،فضائی تجارت میں 72فیصد اضافہتازترین

September 03, 2024

ترکیہ نے گزشتہ 5 سالہ عرصے میں فضائی راستے سے 72فیصد اضافے کے ساتھ 5.92 ارب ڈالر کی برآمدات کی ہیں،2019 میں فضائی راستے سے ملک سے 8.14بلین ڈالر کی برآمدات کی گئیں، 2020میں کووِڈ19کی وجہ سے دنیا بھر میں رسل و رسائل محدود ہونے کے باوجود ترکیہ سے بذریعہ فضائی راستے کے 7.12 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئیں،وبا کے خلاف اختیار کردہ حفاظتی تدابیر کی وجہ سے 2021میں فضائی راستے سے کی گئی برآمدات 7.18بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو 2022میں 7.20بلین ڈالر اور 2023میں 5.25بلین ڈالر تک پہنچ گئیں،اس طرح 5سالہ عرصے میں 5.71بلین ڈالر اضافے کے ساتھ کل 5.92بلین ڈالر کی برآمدات کی گئیں،دوسری طرف رواں سال کے جنوری تا جولائی کے 7مہینوں کے دوران بھی فضائی راستے سے تجارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،مذکورہ دورانیے میں ترکیہ سے فضائی راستے کے ذریعے 2.14بلین ڈالر کی تجارت کی گئی۔ گذشتہ سال کے اسی دورانیے میں یہ تجارتی اعداد و شمار 7.12بلین ڈالر تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی