i بین اقوامی

چین کا امریکہ میں تیارکردہ مصنوعات کی درآمدات پر عائد اضافی محصولات میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلانتازترین

November 09, 2026


چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان واشنگٹن میٹنگ میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے امریکہ میں تیارکردہ اشیاء کی درآمد پر عائد اضافی محصولات کو ایڈجسٹ کرنے کا اعلان جاری کیا۔
چین کی ریاستی کونسل کی منظوری سے، بیجنگ وقت کے مطابق 10 نومبر 2026 کی سہ پہر ایک بجکر ایک منٹ سے امریکی اشیا ءپرعائد 24 فیصد اضافی ٹیرف کو مزید دو ماہ تک معطل کر دیا جائے گا، جبکہ امریکی اشیاء پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کو برقرار رکھا جائے گا۔ اعلان کے مطابق ، چین نے اس بات کا نوٹس لیا ہے کہ امریکہ نے بار باردعویٰ کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ (آئی ای ای پی اے) کے تحت ٹیرف، جسے کالعدم قراردیا گیا تھا، کی جگہ سیکشن 301 ٹیرف استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اعلان کے مطابق چین امریکہ کے آئندہ اقدامت کا باریک بینی سے مشاہدہ کرےگا اورصورتحال کے مطابق مناسب طریقے سے متعلقہ ٹیرف کے جوابی اقدامات کو ایڈجسٹ کرے گا۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی