i بین اقوامی

ترکی، مقبول سیاستدان امام اولو کی سزا کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئےتازترین

December 16, 2022

ترکی کے مقبول سیاستدان اور استنبول کے میئر امام اولو کی سزا کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو ترکی کے ہزاروں شہریوں نے استنبول کے میئر امام اولو کو عدالت کی جانب سے دو سال سے زائد قید اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی کے فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں امام لولو کی حمایت میں لکھے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے،رپورٹس کے مطابق مظاہروں میں شریک افراد نے حقوق، قانون اور انصاف، اے کے پی کے حساب کا دن بھی جلد آئے گا کے نعرے لگائے اور حکمران جماعت کو امام لولو کی مقبولیت سے خوفزدہ قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی