ترکیہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری مشرق وسطی کو جنگ میں جھونکنے کے باعث اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرے اور اس کی حمایت اور مدد میں کمی کی جائے۔ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیضان نے حکمران جماعت کے ایک وفد سے فلسطینی ریاست کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری نسل کشی روکنے کے لیے اسرائیل کی مدد بند کرے اور اس پر پابندیاں لگائے وزیر خارجہ ترکیہ کا کہنا تھا ہم مطالبات کرتے کرتے اور مذمت کرتے کرتے محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے پاس الفاظ ختم ہوگئے۔ بین الاقوامی سفارت کاری اور بین الاقوامی سیاست میں جو ممکن تھا وہ ہو چکا۔ اب ہمیں ضرور اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگانا ہوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی