i بین اقوامی

تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ پر حالیہ کشیدگی کے بعد حجاج کرام کی پہلی پرواز کی آمدتازترین

June 09, 2026

ا یران کے دارلحکومت تہران کے بین الاقوامی امام خمینی ایئرپورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا اور سعودی عرب سے حجاج کرام کو واپس وطن لے کر آنے والی پہلی پرواز منگل کی علی الصبح ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی ۔ایرانی میڈیا کے مطابق اتوار و پیر کی درمیانی شب ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے اور اس کے بعد اسرائیل کی جانب سے ایران کے متعدد شہروں پر فضائی اور میزائل حملوں کے بعد تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔امام خمینی ایئرپورٹ کے آپریشنز کے نائب ڈائریکٹر جواد صالحی نے پروازوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حجاج کرام کو لے کر آنے والی پہلی پرواز امام خمینی ایئرپورٹ پر اتر چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی